Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا
شائع 31 مئ 2024 07:26pm

آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز و کالجز 10 جون سے 13 اگست تک بند رہیں گے۔

والدین کا موسم گرما کی چھٹیوں میں اسکول فیس ختم کرنے کا مطالبہ

پشاور میں محکمہ اعلی تعلیم کا موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 14 اگست کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے زیر انتظام تعلیمی ادارہ جات میں 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔

ایسے کالجز جن میں 4 سالہ بی ایس پروگرام جاری ہے، یونیورسٹی کے شیڈول کے مطابق تعطیلات کریں گے۔

azad kashmir

educational institutions

Muzaffarabad

Schools

summer vacation

summer holidays