Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ: رشتے کے تنازع پر فائرنگ، 3 بچوں سمیت 4 افراد قتل

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس
شائع 31 مئ 2024 03:19pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کندھ کوٹ میں 2 گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بخشاپور تھانہ کی حدود میں چھنکو پھاٹک کے مقام پر پیش آیا، جہاں بنگوار برادری کے 2 گروہوں میں فائرنگ ہوئی۔

پولیس کے مطابق، واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا ، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

مقتولین کی شناخت شعبان بنگوار ، شوکت بنگوار ، شبیر بنگوار اور ماجد بنگوار کے نام سے ہوئی۔ واقعے کے بعد لاشوں کو بخشا پور اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

لاہور میں پراپرٹی لین دین کے نتازع پر ٹارگٹ کلنگ: فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکابندی کردی گئی ہے۔

Sindh Police

Kandhkot

group clash