Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدرآباد میں سلنڈر دھماکے کے بعد تمام فلنگ اسٹیشن کیخلاف کریک ٹاؤن کا حکم

واقعہ کے ذمہ داری وفاق ہے، گورنر سندھ کے ہمراہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی سول ہسپتال کراچی آمد، مریضوں کی عیادت
شائع 31 مئ 2024 09:42am
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

حیدر آباد میں گزشتہ روز ہونے والے سلنڈر دھماکے کے شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے وزراء کے ہمراہ سول اسپتال کے برنس وارڈ میں مریضوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے حیدرآباد میں تمام غیر قانونی فلنگ اسٹیشن کے خلاف کریک ڈاون کا اعلان کیا۔

سلنڈر دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ ضیا لنجار، صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن ، سید ناصر حسین شاہ اور ایم کیوایم کی ایم پی اے فوزیہ حمید سول اسپتال کے برنس وارڈ پہنچیں اور زخمیوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں غیرقانونی فلنگ اسٹیشن کیخلاف آپریشن کا حکم دیدیا ہے۔

مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ وفاق سے گیس نہیں مل رہی اس لیے اندوہناک واقعہ پیش آیا۔

مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ گیس نہ ہونے سے سلنڈرز کے استعمال میں اضافہ ہوا۔

محلوں میں گیس فلنگ کی دکانیں کیسے کھل جاتی ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی سول اسپتال برنس وارڈ میں زخمیوں کی عیادت کی اور اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں سلنڈر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ماؤں کی گودوں میں ان کے بچوں کی لاشیں ہیں، ہم بدقسمت لوگ ہیں اپنے لوگوں کےلیےکچھ کر نہیں سکتے۔

انھوں نے کہا کہ غیر معیاری گیس سلنڈرز کیسے مل جاتے ہیں۔ محلوں میں گیس فلنگ کی دکانیں کیسے کھل جاتی ہیں۔ حادثے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینی چایئے۔

Hyderabad

cylender blast

CM Sindh Murad Ali Shah