Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب ترمیمی آرڈیننس 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کیا، کاپی آج ٹی وی کو موصول
اپ ڈیٹ 29 مئ 2024 10:00pm

قائم مقام صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی منظوری کے بعد نیب ترمیمی آرڈیننس 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی آج ٹی وی کو موصول ہوگئی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی منظوری کے بعد نیب ترمیمی آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا، گزٹ نوٹیفکیشن وزارت قانون وانصاف کی جانب سے جاری کیا گیا۔

الیکشن ٹربیونل کے قیام سے متعلق قانون میں ترمیم کا آرڈیننس منظور

نوٹیفکیشن کے مطابق اس کو قومی احتساب (ترمیمی) آرڈیننس 2024 کہا جائے گا، نیب آرڈیننس کے تحت زیر حراست ملزم کا ریمانڈ 14 دن سے بڑھاکر 40 دن کردیا گیا۔

نیب افسر کی جانب سے بدنیتی پر مشتمل نیب ریفرنس بنانے پر سزا 5سال سے کم کر کیے 2 سال کر دی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ان پر جرمانہ بھی کیا جائے گا۔

نیب آرڈیننس کے گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی آج ٹی وی کو موصول ہوگئی ہے۔

اسلام آباد

NAB ordinance

Yousuf Raza Gilani

Yousaf Raza Gillani

Gazette Notification