Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اوربیٹیوں کو گولیاں مار کرخود کشی کرلی

واقعہ شیخوپورہ تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ غلہ منڈی ٹوکریاں والا بازار میی پیش آیا
اپ ڈیٹ 29 مئ 2024 02:49pm

شیخوپورہ میں شوہرنے گھریلو ناچاقی پر بیوی اوربیٹیوں پر کو گولیاں مار کر خود کشی کرلی۔

افسوسناک واقعہ شیخوپورہ تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ غلہ منڈی ٹوکریاں والا بازار میی پیش آیا جہاں فائرنگ سے بیٹیاں جاں بحق اور میاں بیوی زخمی ہو گئے۔

شوہر نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے بیوی اور دو بیٹیوں کو گولیاں ماریں اور بعد میں خود کو گولی مارلی۔ دونوں بیٹیاں موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ میاں بیوی کو تشویشناک حالت میں ریسکیو نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میاں بیوی بھی جان کی بازی ہار گئے۔

چاروں جاں بحق کی شناخت نورالعین 23 سال، ایشا22سال جبکہ میاں بیوی کی شناخت عابد حسین 48سال اور شگفتہ 45سال سے ہوئی ہے۔ بی ڈویژن پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحویل میں لے لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قتل کی لرزہ خیل واردات کی رپورٹ طلب کر لی۔

death

Suicide

SUICIDAL TENDENCIES