Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 بھی نہ ہوسکا

بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی نہیں ہو سکا
شائع 29 مئ 2024 08:24am
فوٹو۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔ پی سی بی

پاکستان اورانگلینڈ کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی نہیں ہو سکا، پاکستان انگلینڈ کا پہلا میچ بھی بارش کی نذر ہوا تھا۔

انگلینڈ کو چار میچوں کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، چوتھا اور آخری میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرےٹی 20 میچ میں 23 رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں پاکستان کی ٹیم 184رنزکےتعاقب میں 160 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

Pakistan Cricket Team

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

pak vs england