شانگلہ میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی
خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بشام خوازہ خیلہ روڈ سے پیرآباد کے علاقے پاگوڑی جانے والی جیپ گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک کی حالات تشویش ناک ہے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں کو وہاں سے نکالا جبکہ جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیپ حادثے میں جاں بحق 8 افراد اور 2 زخمی لاگئے گئے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ سیدالوھاب نامی شخص اہل خانہ کے ساتھ جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا گیا، حادثہ ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری کے قریب یوسی پیر آباد میں پیش آیا۔
وزیر داخلہ کا اظہار افسوس
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شانگلہ میں ہونے والے ٹریفک حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم مرنے والے افراد کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔
Comments are closed on this story.