لاہور کے گنگا رام اسپتال سے قیمتی سامان چوری، پولیس نے ملزمان کے بجائے عملہ گرفتار کرلیا
لاہور کے گنگا رام اسپتال میں تعیمراتی کام کے دوران سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی سیکشن سے لاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں چوری ہوگئیں۔
اسپتال انتظامیہ نے سول لائنز پولیس اسٹیشن میں 44 عدد بیٹریاں چوری ہونے کی ایف آئی آر درج کرائی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ قیمتی بیٹریاں ٹھیکیدار اور اس کے مزدوروں نے چوری کیں۔
قتل اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو رشوت لے کر چھوڑنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
ایف ائی آر کے مطابق ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کی بجلی کی تاریں اور دیگر سامان کی چوری بھی کی۔
پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی بجائے اسپتال کے عملے کو حراست میں لے لیا۔
جس پر اسپتال انتظامیہ نے واقعے پر سی سی پی او لاہور کو احتجاجی مراسلہ بھیج دیا۔
کراچی میں سلینڈر دھماکا، 5 خواتین سمیت 8 افراد زخمی
احتجاجی خط میں کہا گیا کہ پولیس نے انتظامیہ کو بتائے بغیر ڈیوٹی پر موجود ملازمین کو حراست میں لیا، آئندہ کوئی بھی کارروائی کرنے سے پہلے انتظامیہ کو اعتماد میں لازمی لیں۔
Comments are closed on this story.