Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دورہ انگلینڈ کا مایوس کن آغاز، قومی ویمنز ٹیم کو پہلے ون ڈے میں شکست

انگلینڈ ویمنز نے پاکستانی ٹیم کو 37 رنز سے ہرا دیا
شائع 24 مئ 2024 11:32am
فوٹو۔۔۔ پی سی بی
فوٹو۔۔۔ پی سی بی

قومی ویمنز ٹیم نے دورہ انگلینڈ کا مایوس کن آغاز کیا۔ انگلینڈ ویمنز نے پاکستانی ٹیم کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 37 رنز سے ہرا دیا۔

ڈربی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 243 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 206 رنز بنا کر ہمت ہار گئی۔

انگلینڈ کی طرف سے ایلس کیپسی 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہیں۔

پاکستان کی طرف سے ندا ڈار نے تین ، عالیہ ریاض، نشرہ سندھو اور ام ہانی نے دو، دو وکٹیں لیں۔

یاد رہے کہ یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

Pakistan vs England

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Pakistan Women Cricket