کراچی : چوری کا مال خریدنے پر کباڑیوں کو گرفتار کرنا پولیس کو مہنگا پڑگیا، تھانے پر حملہ
کراچی کے گلستان جوہر تھانے پر کباڑیوں نے رات گئے حملہ کردیا، پولیس پانچ کباڑیوں کو چوری کا مال خریدنے پر گرفتار کرکے تھانے لائی تھی، پتھراؤ اور تشدد سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، حملہ آوروں کو لاٹھی چارج کے ذریعے منتشر کیا گیا۔
پولیس کے مطابق 3 کباڑیوں کو چوری کا مال خریدنے پر گرفتار کرکے تھانے لائے تھے، ملزمان کو چھڑانے کیلئے کباڑیوں نے گلستان جوہر تھانے پر حملہ کردیا۔
مشتعل افراد نے تھانے پر پتھراؤ کیا، پتھر لگنے سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے 5 کباڑیوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار افراد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف چوری اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، دونوں مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج کیے گئے۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.