Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقوام متحدہ کے وفد کی پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ آمد

اقوام متحدہ کے وفد نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات روف حسن کی خیریت معلوم کی
شائع 22 مئ 2024 05:49pm

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات سے اسلام آباد کے مرکزی دفتر میں حماد اظہر اور اقوام متحدہ کے پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی۔

اقوام متحدہ کے وفد پی ٹی آئی سنٹرل سیکریٹریٹ آفس پہنچا، پانچ رکنی وفد نے روف حسن اور پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے وفد نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات روف حسن کی خیریت معلوم کی۔ یو این وفد میں تین لوگ نیویارک اور دو اسلام آباد آفس سے ہیں۔

ملاقات چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سیکریٹری جنرل عمر ایوب، خالد خورشید اور دیگر رہنما شریک تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان پی ٹی آئی کو نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا گیا ہے عینی شاہدین کے مطابق رؤف حسن کو خواجہ سراؤں نے چہرے پر بلیڈ مارا تھا۔

United Nations

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Rauf Hassan