Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

ن لیگ کا پارٹی آئین پر نظرثانی اور ترامیم کا فیصلہ

نظر ثانی ترامیم کے لیے7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
شائع 22 مئ 2024 10:24am

مسلم لیگ ن نے پارٹی آئین پرنظرثانی اور ترامیم کا فیصلہ کرلیا جس کے لیے نظرثانی اور ترامیم کے لیے7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے آئین کی نظر ثانی اور ترامیم کیلیے کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ صوبائی صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا اللہ آئینی ترامیم، نظر ثانی کمیٹی کےکنوینئر مقرر ہوگئے۔

رکن قومی اسمبلی انوشےرحمان کو سیکرٹری ترامیم کمیٹی مقررکردیا گیا جبکہ کمیٹی میں سعد رفیق، اعظم نذیرتارڑ شامل ہیں۔ علاوہ ازیں کمیٹی میں خرم دستگیر، محسن رانجھا ،بیرسٹرظفرالحق بھی شامل ہیں۔