Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک ماہ میں رہا ہوجائیں گے، بیرسٹر گوہرعلی

مولانا فضل الرحمان بہت جلد ہمارے الائنس کا حصہ ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 21 مئ 2024 03:05pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات چل رہے ہیں وہ بہت جلد ہمارے الائنس کا حصہ ہوںگے۔ عمران خان ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر رہا ہونگے، ایک کیس میں ضمانت ہوچکی ہے اب دو کیسز رہتے ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جو لوگ جا چکے یا پریس کانفرنس کرچکے ہیں ان کی واپسی کا فیصلہ نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ شیر افضل مروت کے ساتھ جو بھی معاملہ ہوا اسے ملکر حل کریں گے، شیر افضل مروت کا کوئی ایشو نہیں ان کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس پر ان کا جواب آگیا ہے، یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے جاتے ہیں، سیاسی کیسز مضبوط نہیں اس لیے ضمانتیں ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

اگر جلاؤ گھیراؤ ثابت نہیں ہوسکا تو ہمیں چھوڑ دیں ذلیل نہ کریں، علیمہ خان

ایک کیس میں ضمانت، پرویز الہٰی 9 مئی کے مزید 20 نئے کیسز میں نامزد

بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں غیر یقینی کی صورت حال ہے، مہنگائی اور دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Barrister Gohar Khan