Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بارش میں موبائل فون کا استعمال کس طرح آپ کی جان لے سکتا ہے؟

اسمارٹ فون سےالٹرا وائڈ شعاعیں تیزی سے نکلتی ہیں جو نقصان پہنچا سکتی ہیں
شائع 20 مئ 2024 10:56pm

موبائل فون جسے آپ ہروقت اپنی جیب میں رکھتے ہیں اور جب دل چاہے استعمال کرنے لگتے ہیں، کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ اسمارٹ فون آپ کی جان بھی لے سکتا ہے؟

جی ہاں موبائل فون سے آپ کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ بارش کے موسم میں بجلی گرجتی ہے تو اس کے مختلف مقامات پر گرنے کی خبریں بھی موصول ہوتی ہیں۔

ایپل کے سابق ملازم عمران چوہدری کی تخلیق نے تہلکہ مچا دیا، اسمارٹ فونز کا دور ختم ہونے کو

بارش کے موسم میں گھر سے باہر موبائل فون کے استعمال سے گریز کرنا چاہیئے بلکہ جتنا ہوسکے ہمیں موبائل فون کو خود سے دور ہی رکھنا چاہیئے۔ برسات کے موسم میں اسمارٹ فون کا کیسے استعمال کریں؟

بارش کے دنوں میں بجلی چمکنے اور گرجنے کے دوران اسمارٹ فون پر گفتگو کرنے کا عمل آپ کے فون کو نقصان پہنچانے کے ساتھ یہ آپ کی جان کو خطرے میں بھی ڈال سکتا ہے۔

سائنسی ماہرین کے مطابق اسمارٹ فون کو چلاتے وقت اس میں سےالٹرا وائڈ شعاعیں تیزی سے باہر نکلتی ہیں جو کہ موبائل فون سے نکل کر آسمانی بجلی کو اپنی جانب کھینچتی ہیں۔

ایک ہی ڈیوائس پر بیک وقت دوواٹس ایپ اکاؤنٹ بنائیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بھی آسمانی بجلی گرے تو موبائل فون کو آف کردیں ساتھ ہی گھر میں موجود الیکٹرونکس آلات جیسے ٹی وی، فریج کا استعمال بھی ترک کردینا ضروری ہے۔

سائنس

Latest Technology

Scientists