Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

صوبے میں تقریبا 8 لاکھ اسٹوڈنٹس کو ای بائیکس دیں گے، وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب

جب بچیاں بائیکس لے کر سڑکوں پر آئیں گی تو انھیں ویلکم کیا جائے گا، بلال اکبر
شائع 18 مئ 2024 02:56pm
فوٹو۔۔ ٹوئٹر/پاکستان مسلم لیگ ن
فوٹو۔۔ ٹوئٹر/پاکستان مسلم لیگ ن

پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ تقریبا آٹھ لاکھ اسٹوڈنٹس نے پنجاب کی ای بائیکس کے لئے اپلائی کیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تمام کو ای بائیکس دی جائیں گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اکبر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر غریب عوام کی مدد کے لئے مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بچیاں بائیکس لے کر سڑکوں پر آئیں گی تو امید کرتا ہوں انھیں ویلکم کیا جائے گا، خواتین کی ترقی سے ملک میں معاشی ترقی بھی ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ لاہور کے تمام اسٹیشنز کو اپ گریڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Public Transport

CM Punjab Maryam Nawaz

EBIKES