Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کے وزیر مذہبی امور عدنان قادری کی ضمانت خارج

عدنان قادری بار بار سماعت کے لیے پیش نہیں ہورہے، عدالت
شائع 18 مئ 2024 02:30pm

پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے خیبرپختونخوا کے وزیر مذہبی امور عدنان قادری کی ضمانت خارج کردی۔

عبوری ضمانت کی درخواست انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کے لئے مقرر تھی۔

عدنان قادری سمیت پی ٹی آئی کے 45 کارکنوں کے خلاف حیات آباد میں 9 مئی کا مقدمہ درج ہے۔

دبئی لیکس کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عدنان قادری نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ۔

ٹیریان کیس میں عمران خان کی نااہلی پر لارجر بینچ قائم

عدالت کا کہنا ہے کہ عدنان قادری بار بار سماعت کے لیے پیش نہیں ہورہے، اسی بنا پر عدالت نے عدنان قادری کی درخواست خارج کردی۔

ATC

adnan qadri

KPK Minister