Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناقص مصنوعات کے ازالے کیلئے عدالتوں کا بڑا اقدام، کسٹمرز کے وارے نیارے

شکایت یا نقصان کی صورت میں کنزیومر پروٹیکشن کورٹ سے رجوع کرنے کیلئے تشہیری مواد آویزاں
شائع 18 مئ 2024 02:27pm
فوٹو۔۔۔روئٹرز
فوٹو۔۔۔روئٹرز

دکاندار سے مصنوعات خریدی ہوں یا کسی ادارہ کی خدمات حاصل کی ہوں، شکایت یا نقصان کی صورت میں کنزیومر پروٹیکشن کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

صارفین کی آگاہی کے لیے بڑا اقدام سامنے آیا ہے، شکایات کے ازالے کے لئے صارف بنا کورٹ فیس، وکیل کے کنزیومر پروٹیکشن عدالت سے رجوع کرسکیں گے۔

صارفین کن شکایات پر کنزیومر پروٹیکشن عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں، اس حوالے سے کراچی کی ضلعی عدالتوں کے باہر آگاہی کے لیے بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔

ناقص مصنوعات کو نئی مصنوعات سے تبدیل کیا جاسکتا ہے، اور مصنوعات کی قیمت بھی واپس کی جاسکتی ہے، درخواست گزار کو مناسب معاوضہ بھی دیا جاسکتا ہے جب کہ خلاف ورزی کرنے والے کو 2 سال تک قید، جرمانےکی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

عدالت سے ہر صارف کسی بھی دکاندار سے مصنوعات خریداری میں نقصان کی صورت میں رجوع کرسکتا ہے، کسی بھی نجی یا سرکاری ادارے کی خدمات حاصل کرنے کے دوران شکایت یا نقصان کی صورت میں بھی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ صارفین کو کنزیومر کورٹ کا علم ہی نہیں کہ اس طرح کی بھی کوئی عدالت ہے جو صارف کو سہولت فراہم کرنے کے لیے وجود میں لائی گئی ہے، اس لئے صارفین کی آگاہی کے لیے اب تشہیری مواد آویزاں کیا گیا ہے۔

economic crisis

Nestle Products

Low Quality Products