Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمیں بھی عمران خان کو ملنے والی سہولیات فراہم کی جائیں، پنجاب کے قیدیوں مطالبہ زور پکڑ گیا

جیل حکام نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی قانون سے متصادم سہولیات کا ذکر کیا
شائع 17 مئ 2024 02:22pm

پنجاب کی مخلتف جیلوں کے قیدیوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ملنے والی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا جس کے جواب میں جیل خانہ جات کے ڈپٹی سیکرٹری نے ایک مراسلہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ارسال کیا ہے جس میں عمران کان کو ملنے والی قانون سے متصادم سہولیات کا ذکرکیا ہے

جیل خانہ جات کے ڈپٹی سیکرٹری نے مطالبے پرمبنی خط ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ارسال کردیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں اسیر قیدی بھی یکساں سہولیات فراہم کرنے کیلئے خطوط لکھ رہے ہیں۔

ڈپٹی سیکریٹری جیل خانہ کے تحریر کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ایڈووکیٹ جنرل اس معاملہ پر قانونی آرا دیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کو دی گئی سہولیات جیل قوانین سے متصادم ہیں۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ تمام سہولیات مخلتف معزز عدالتوں کی حکم فراہم کی جارہی ہے، خط میں کہا گیا کہ محکمہ قانون معززمتعلقہ عدالتوں سے سہولیات فراہمی پرنظرثانی کیلئے رجوع کرے۔

مراسلے کے مطابق جیل قوانین کے مطابق قیدیوں کو ہفتے میں دو دن ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے جبکہ بانی چیٸرمین پی ٹی آٸی کو دن میں چھ سے زاٸد ملاقاتیں بھی کرواٸی گٸی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ وکلا سے بانی پی ٹی آٸی الگ سے ملاقاتیں کرتے ہیں جبکہ جیل مینول کے مطابق قیدی سے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت ہوتی ہے اور عمران خان اور شاہ محمودی قریشی مسلسل سیاسی ملاقاتیں کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں جیل قانون کے مطابق ورزش کیلٸے مخصوص ساٸیکل بجی فراہم کرنا قوانین سے متصادم ہے،
قانون کی شق 261 کے تحت ریفریجٹر کی فراہمی بھی ممنوع ہے اور شق 551اور 556کے تحت قیدی کو آن لاٸن میٹنگ کی اجازت بھی نہیں دی جاسکتی۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Imran Khan Bushra Bibi

Imran Khan New Picture