Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : کالعدم ٹی ٹی پی کا مبینہ دہشتگرد یوسف خان عرف گل یوسف گرفتار

ملزم کے قبضے سے امریکی ساختہ دستی بم بر آمد
شائع 17 مئ 2024 10:19am
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ کراچی میں سائٹ ایریا کے قریب کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مبینہ دہشت گرد یوسف خان عرف گل یوسف کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے امریکی ساختہ دستی بم بر آمد ہوا۔ ملزم یوسف خان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر عظمت اللہ گروپ سے تھا۔ اور یہ 2006 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ہوا۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم 2009 میں جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

karachi

terrorist attacks

Pakistan Law and order situation