Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ میں نئے نام شامل کرنے کا فیصلہ

منتخب ایم این اے سے صدرآصف زرداری حلف لیں گے
شائع 16 مئ 2024 10:33pm

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ میں اضافہ کا فیصلہ کرلیا،،ذرائع کے مطابق لاہورسے رکن قوم اسمبلی علی پرویز ملک کووفاقی کابینہ مین شامل کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا علی پرویزملک کوبطوروزیرمملکت کابینہ ، علی پرویزملک کووزیرمملکت برائےخزانہ بنایا جائے گا۔

کابینہ کا اجلاس آج ہوگا: آزاد کشمیر کیلئے 55 ارب روپے کی منظوری کا امکان

ذرائع نے بتایا کہ لاہور سے منتخب ایم این اے علی پرویز ملک کووزیر مملکت خزانہ بنانےکافیصلہ کیا ہے۔

علی پرویز ملک کو وزیر مملکت تعینات کرنے کی سمری صدر کو ارسال کردی گئی ہے، منتخب ایم این اے سے صدرآصف زرداری کل حلف لیں گے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ شیزا فاطمہ خواجہ کو وزیرمملکت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن تعینات کیا گیا تھا۔

federal cabinet

PM Shehbaz Sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)