Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

چہرے پر بجلی کے جھٹکوں سے مہاسے ختم کرنے کا دعویٰ

آپ سو کر اٹھیں اور تمام کیل مہاسے غائب، کیا ایسا ممکن ہے؟
شائع 16 مئ 2024 08:10pm

بجلی کے جھٹکوں سے چہرے کے کیل مہاسے ختم کرنے کے دعوے نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

دراصل یہ وہ الیکٹرک شاکس نہیں جو ذہنی مریضوں کو دیئے جاتے ہیں بلکہ یہاں ایک ’ہائی فِریکوئِنسی ڈیوائس‘ کی بات ہو رہی ہے جس کے استعمال سے چہرے پر موجود ’کیل مہاسوں‘ کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

آپ کو بالوں میں کتنی مرتبہ تیل لگانا چاہیے، آسان گائیڈ لائن

مگر کیا یہ ڈیوائس ہر مرد و خواتین استعمال کرسکتے ہیں اور کہیں اس کے نقصانات تو نہیں؟

اکثر مرد و خواتین کے چہروں پر کیل مہاسے نکل آتے ہیں جو ان کی شخصیت کو ماند کردیتے ہیں۔ کچھ ان کا علاج نہیں کرواتے تو وہیں بہت سے لوگ ان کے علاج کے لیے ہزاروں یہاں تک کہ لاکھوں روپے خرچ کردیتے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اس آلہ کے استعمال کا ’ٹرینڈ‘ جاری ہے۔

اس آلہ کو ’میجک وانڈ‘ یعنی ’جادوئی چھڑی‘ کا نام دیا گیا ہے جو منٹوں میں آپ کے کیل مہاسوں کو جھٹکے سے ختم کردے گی۔

یہ ڈیوائس سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بن رہی ہے تاہم بہت سے افراد اس ڈیوائس کی قیمت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کرینہ کا 24 سال پرانا اسٹائل مغرب میں نیا ٹرینڈ بن گیا

ایلیسن ہولر نامی ایک انسٹا صارف نے اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ مذکورہ ’الیکٹرک ڈیوائس‘ کا استعمال کرتی نظر آئیں۔

ویڈیو پر انہوں نے لکھا کہ ’کوئی نہیں جانتا کہ آپ سونے سے قبل اپنے پمپلز کا خاتمہ کرسکتے ہیں اور جب صبح اٹھ کر دیکھیں تو آپ کی جلد ترو تازہ دکھائی دے‘۔

دہلی میں موجود ڈرماٹولوجسٹ شوریہ ٹھاکرن نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اس آلہ کا استعمال سے گریز کریں۔

شدید غصہ آپ کے جسم میں کونسی خطرناک تبدیلیاں کرتا ہے؟

ان کا کہنا ہے تھا یہ ڈیوائس تمام اِقسام کی جلد کے لیے موزوں نہیں ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جن کی جلد حساس ہو۔

وہیں ایک اور بھارتی ڈاکٹر سنگھ کے مطابق ڈرمیٹولوجیکل طور پر یہ بات ثابت شدہ ہے کہ چہرے کی جلد کو صاف رکھنے کے لیے صرف ’فیشل‘ کا طریقہ ہی کارآمد ہے جو آپ کی اسکن کو ترو تازہ رکھتا ہے اور داغ دھبے دور کرتا ہے۔

Instagram Trend

Electric shock on face

Acne Cure