Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

کراچی ٹمبر مرچنٹس نے کاروبار بند کرکے ہڑتال شروع کردی

کنٹینرز کی کلیئرنس تک احتجاج کریں گے، کراچی ٹمبر مرچنٹس
شائع 16 مئ 2024 11:43am
فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا

آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور کراچی ٹمبر مرچنٹس نے دو ماہ سے پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کلیئر نہ ہونے پر کاروبار بند کرکے ہڑتال کردی۔

ایسوسی ایشن کے صدر شرجیل گوپلانی کے مطابق کراچی پورٹ پر محکمہ پلانٹ اینڈ پروٹیکشن کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ سے لکڑی کے کنٹینرز کلیئر نہ ہونے کے خلاف کراچی ٹمبر مرچنٹس کے تاجر سراپا احتجاج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پلانٹ اینڈ پروٹیکشن کی وجہ سے تاجروں کو بندرگاہ پر ڈیمرج اور ڈٹینشن کی مد میں لاکھوں روپے اضافی ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک پورٹ سے کنٹینرز کلیئر نہیں ہوں گے، تاجر برادری احتجاج کرے گی اور احتجاج کا دائرہ کار پورے پاکستان میں بڑھایا جائے گا۔

karachi

economic crisis

Timber Market Karachi