Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکارپور میں 60 روز میں 13 افراد اغوا، انڈس ہائی وے پر احتجاج، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

مغویوں کی بازیابی تک انڈس ہائی وے بند رہے گی، مظاہرین
شائع 16 مئ 2024 10:29am
فوٹو۔۔۔آج نیوز
فوٹو۔۔۔آج نیوز

شکارپور میں خانپور کے قریب مغویوں کے ورثا اور علاقہ مکین، انڈس ہائی وے بلاک کرکے احتجاج کر رہے ہیں۔ اہم سڑک بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ رات دو افراد کو مچھلی کے فارم سے اغوا کیا گیا، دو مہینے میں مغوی افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

احتجاج کے شرکاء نے کہا کہ مغویوں کی بازیابی تک انڈس ہائی وے بند رہے گی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمارے پیاروں کو اغواء کرلیا جاتا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

 شکار پور: انڈس ہائی وے پر مغویوں کی بازیابی کیلئے احتجاج جاری۔ فوٹو۔ آج نیوز
شکار پور: انڈس ہائی وے پر مغویوں کی بازیابی کیلئے احتجاج جاری۔ فوٹو۔ آج نیوز

واضح رہے کہ اہم سڑک بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔