Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مظفر گڑھ : صحافی اشفاق احمد سیال کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ درج

ملزمان نے اشفاق سیال کو روک کر گولیاں ماری تھیں
شائع 16 مئ 2024 07:56am

جنوبی پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد سیال کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقامی صحافی کو نامعلوم افراد نے تھرمل بائی پاس پر روک کر گولیاں مار دی تھیں۔

گزشتہ روز یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان گھات لگاکر بیٹھے تھے۔ انہوں نے اشفاق احمد سیال کو روک کر اُس پر اندھا دھند گولیاں برسائیں۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی۔ بروقت آپریشن نہ ہونے پر اشفاق احمد سیال ڈی ایچ کیو اسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔ قتل کی اس واردات کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافی اشفاق احمدکےقتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

مریم نواز نے ہدایت کی ہےکہ صحافی اشفاق احمد کے قتل میں ملوث افرادکو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

MUZAFFAR GARH

ASHFAQ AHMED SAYYAL KILLED

THERMAL BYPASS