Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدر آباد میں زہریلی گیس سے 9 بچے بے ہوش

زیل پاک کالونی میں کباڑی کی دکان میں گیس لیکیج ہوئی، ذرائع
اپ ڈیٹ 15 مئ 2024 02:14pm

حیدرآباد سے خبردیں جہاں تھانہ سائٹ ایریاکی حدود زیل پاک میں کباڑی کی دکان میں گیس لیکیج کے باعث 9 بچوں سمیت 2 افراد بے ہوش ہوگئے۔

تمام افراد کو تشوشناک حالت میں سول ہسپتال حیدراباد منتقل کردیا گیا. پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہیں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں چار سے چودہ سال کے درمیان ہیں۔