Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محصولات کا ہدف: ایف بی آر نے 1300 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات کی تجویز پیش کردی

بجٹ تجاویز کا ابتدائی خاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردیا
شائع 15 مئ 2024 11:39am

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 25-2024 میں محصولات کی وصولی کے تخمینے کو پورا کرنے کے لیے 1200 سے 1300 ارب روپے تک کے نئے ٹیکس اقدامات کی تجویز دی ہے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے بجٹ تجاویز کا ابتدائی خاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔

ایف بی آر نے اضافی ٹیکسز لگانے، ٹیکس استثنیٰ اور زیرو ریٹنگ کی سہولت واپس لینے اور رئیل اسٹیٹ/ریٹیل سیکٹرز پر ٹیکس لگانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے لیے ریونیو اقدامات کے ذریعے 1300 ارب روپے تک جمع کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ آئندہ چند روز میں درست اعداد و شمار کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیر خزانہ کی جانب سے ایف بی آر کی بجٹ تجاویز کی منظوری ہونا باقی ہے۔

FBR

IMF PAKISTAN

New IMF Program