Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

پشاور تھانہ سربند پر مشکوک افراد کے حملہ کی کوشش ناکام

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
شائع 14 مئ 2024 10:28am

پولیس نے پشاور تھانہ سربند پر مشکوک افراد کے حملہ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

تھانہ سربند کی حدود میں مشتبہ افراد کی نقل وحرکت ہوئی تو پولیس مستعد ہوگئی۔ پولیس کی فائرنگ سے مشکوک افراد افرار ہوگئے، مشکوک افراد برساتی نالا پار کررہے تھے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کی نقل وحرکت کا بروقت پتاچل گیا۔

پولیس کے مطابق مشکوک افراد تھانہ سربند یا چوکی پر حملہ کرنے آئے تھے، پولیس کی بروقت کارروائی سےمشتبہ افرادکامنصوبہ ناکام بنادیاگیا۔