Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

ہم اسٹائل ایوارڈ حاصل کرنے والا کم عمر فیشن فوٹو گرافر

صبور اکرم رائزنگ اسٹار کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے

حال ہی میں کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ محفل سجائی گئی جس میں شوبز انڈسٹری کے جھلملاتے ستاروں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس سال ہم اسٹائل ایوارڈ میں نوجوان فوٹوگرافر اور اے آئی آرٹسٹ صبور اکرم رائزنگ اسٹار کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔

صبور اکرم اپنی غیر معمولی تخلیقات سے دنیا بھر کے انسٹاگرام صارفین کو مسحور کر رہے ہیں، 21 سالہ فوٹوگرافر صبور اکرم کا تعلق کوئٹہ سے ہے تاہم ان کی پرورش لاہور میں ہوئی ہے۔

صبور کا فوٹو گرافی کا شوق ساتویں جماعت سے شروع ہوا اور تب سے وہ اپنی صلاحیتوں کا استعمال کر رہے ہیں تاہم ہم اسٹائل ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد آج نیوز سے گفتگو میں میں صبور کا کہنا تھا کہ 4 برس سے فیشن فوٹو گرافی کررہا ہوں اور بلآخر اللہ نے مجھے کامیاب کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں معزز جیوری کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے پورٹ فولیو کو ایوارڈ کے قبل سمجھا۔

مزید پڑھیے : صبور اکرم بین الاقوامی شخصیات کو پاکستان لے آئے

صبور نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ایوارڈ کے لیے نامزد ہونا سب سے بڑی خوشی کی بات تھی کیونکہ میں اس موقع کو میں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ بانٹ سکوں گا لیکن الحمدللہ، اللہ نے مجھے ایوارڈ سے بھی نوازا اس خواب کو پورا ہونے میں نو سال لگے ہیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس صبور کی بنائی گئی اے آئی تصاویر انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوگئی تھیں۔

saboor akram