Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنی اتحاد کونسل اجلاس، الیکشن کمیشن فارم47 والے اراکین کو بھی ڈی نوٹیفائی کرے

سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم، اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کی اپوزیشن لابی میں ہوا
شائع 13 مئ 2024 05:22pm

سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکا نےکہا کہ الیکشن کمیشن فارم47والے اراکین کو بھی ڈی نوٹیفائی کرے۔

سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کی اپوزیشن لابی میں ہوا، اجلاس میں عمر ایوب، زرتاج گل، علی محمد خان، ثناء اللہ مستی خیل، شاندانہ گلزار، زین قریشی، شہرام ترکئی اور دیگر نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکا نےکہا کہ الیکشن کمیشن فارم47والے اراکین کو بھی ڈی نوٹیفائی کرے۔ اجلاس میں بجلی لوڈشیڈنگ،آزادکشمیر مظاہرے ، بدترین معاشی صورتحال، گندم اسکینڈل اور کسانوں سے ہونے والی ذیادتیوں کو فلور پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی میں سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں کے حوالے فیصلے کو بھی سرایا گیا۔

FORM 47

Sunni Ittehad Council