Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لڑکی بن کر نو عمر لڑکوں کو جھانسہ دیکر فحش ویڈیو بنانے والا گروہ پھر سرگرم

ملوث ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے، ڈی پی او طارق عزیز
شائع 13 مئ 2024 01:48pm
علامتی تصویر / روئٹرز
علامتی تصویر / روئٹرز

اوکاڑہ میں لڑکی بن کر طالب علموں کو بلیک میل اور فحش ویڈیو بنانے والا گینگ پھر سرگرم ہوگیا۔ نویں جماعت کا طالب علم بھی گینگ کے جال میں پھنس گیا۔

پولیس نے تھانہ گوگیرہ کے بعد تھانہ بی ڈویژن میں بھی گینگ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ نیا مقدمہ متاثرہ طالب علم کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مدعی کے مطابق بیٹے نے روتے ہوئے اہل خانہ کو جنسی ہراسگی کے حوالے سے آگاہ کیا، ملزمان نے بات نہ ماننے کی صورت میں فحش ویڈیو جاری کرنےکی دھمکی دی۔

اس حوالے سے ڈی پی او طارق عزیز کا کہنا ہے کہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے دائرہ وسیع کردیا ہے، ملوث ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل اوکاڑہ میں پولیس نے لڑکی بن کر نو عمر لڑکوں کو جھانسہ دیکر فحش ویڈیو بنانے والا گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کیا، تاہم سرغنہ کی گرفتاری کے باوجود بلیک میل کرنے والا گروہ پھر سرگرم ہوگیا۔

social media

Child Abuse

Punjab police

sexual abuse