Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خفیہ معلومات یا دستاویزات سوشل میڈیا پر پھیلانے والوں کیخلاف سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمات ہونگے، وفاقی وزیر

اس جرم کی سزا 2 سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہوگی، خواجہ آصف
شائع 13 مئ 2024 12:47pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ خفیہ معلومات یا دستاویزات سوشل میڈیا پر پھیلانے والوں کیخلاف سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمات بنائے جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر، خاص طور پر، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خفیہ دستاویزات (خصوصا جن دستاویزات پہ سیکرٹ بھی لکھا ہو ) کی کھلے عام نمائش کا سخت نوٹس لیا ہے۔

انھوں نے مزید لکھا کہ اس طرح کی معلومات کا پھیلاؤ پاکستان کے اسٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو زک پہنچانے کے علاوہ دوست اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تناظر میں وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹس ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں جو خفیہ معلومات یا دستاویزات کے افشاء کرنے یا پھیلانے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پائے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس جرم کی سزا دو سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہو گی۔

social media

X ban in Pakistan

Secret Service