Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیوایم پاکستان نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

قومی و صوبائی اسمبلی میں کراچی کا مقدمہ لڑنے سے متعلق مشاورت کی جائے گی
شائع 12 مئ 2024 04:45pm

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ سمیت ایوان میں کراچی کا مقدمہ لڑنے سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس شام 5 بجے پاکستان ہاؤس میں ہوگا۔

امتحانی مرکز میں مداخلت: ایم کیو ایم نے سابق ایم پی اے کی بنیادی رکنیت معطل کردی

اعلامیے کے مطابق اجلاس کی صدارت کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کریں گے، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا ڈیڈ لاک ختم، صدر سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلی میں کراچی کا مقدمہ لڑنے سے متعلق مشاورت کی جائے گی، تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے سے متعلق امور بھی زیربحث آئیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اراکین کو حلقوں میں زیادہ سے زیادہ وقت دینے کی ہدایات دی جائیں گی، اس کے علاوہ اجلاس میں عوامی رابطے بہتر کرنے سے متعلق بھی اہم فیصلے لیے جائیں گے۔

karachi

MQM

National Assembly

MQM Pakistan

provincial assembly