Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : اسنیپ چیکنگ کے دوران 4 ملزمان گرفتار

ملزمان منشیات فروشی سمیت لوٹ مار و دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں، ترجمان رینجرز
شائع 12 مئ 2024 12:16pm
فوٹو۔۔۔ریڈیو پاکستان / فائل
فوٹو۔۔۔ریڈیو پاکستان / فائل

کراچی میں مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ کے دوران 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ملزمان کو رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائیوں میں گرفتار کیا۔

کارروائیاں کورنگی، جمعہ گوٹھ، یوسف عرفانی گوٹھ میں کی گئیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان منشیات فروشی سمیت لوٹ مار و دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے 2 پستول برآمد کیے گئے۔ ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔