Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مانسہرہ: شاہراہ کاغان پر لینڈ سلائیڈنگ، سیاح اور مقامی افراد پھنس گئے

لینڈ سلائیڈنگ ہٹانے میں وقت لگےگا، این ایچ اے حکام
شائع 12 مئ 2024 11:25am
Landslides on Kaghan Highway, stranded tourists and locals - Aaj News

شاہراہ کاغان پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیاح اور مقامی افراد پھنس گئے۔

شاہراہ کاغان گھنول کے مقام پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسنے والے سیاحوں نے راستہ پیدل عبور کرنا شروع کر دیا۔

7 گھنٹے انتظار کے بعد بزرگ خواتین سمیت دیگر افراد نے پہاڑ پر چڑھ کر منزل مقصود کی جانب سفر شروع کیا۔

واقعہ کے بعد این ایچ اے حکام کا کہنا تھا کہ مشینری روانہ کردی گئی، لینڈ سلائیڈنگ ہٹانے میں وقت لگے گا۔

Rain

tourism

LANDSLIDING FEARED