Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپوزیشن اتحاد کا آئین کی بحالی کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ

تحریک آئین کی بحالی تک جاری رہے گی اپوزیشن اتحاد
شائع 11 مئ 2024 01:05pm

اپوزیشن اتحاد نے آئین کی بحالی کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا ، جس میں تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان، اسد قیصر، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، بی این پی مینگل کے رہنما ساجد ترین اور ثناءاللہ بلوچ نے شرکت کی۔

اجلاس میں تحریک کو آگے بڑھانے اور حقیقی آزادی کے حصول کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور ہوا۔

عارف علوی نے پارٹی چیئرمین نامزدگی سے متعلق وضاحت کردی

اجلاس میں فیصل آباد اور کراچی میں جلسوں کلیئے انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اپوزیشن اتحاد کا کہنا تھا کہ عوامی اجتماعات کرنا ہمارا آئینی قانونی اور جمہوری حق ہے، جلسے ہر صورت کیے جائیں گے۔

امریکی سفارت خانے جانے کی کوشش ناکام ہونے پر جماعت اسلامی کا غزہ مارچ دھرنے میں تبدیل

اپوزیشن اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک میں جمہوریت ختم ہوچکی اور آئین کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے، ہماری تحریک آئین کی بحالی تک جاری رہے گی۔

Tehreek Tahaffuz Aain e Pakistan

Opposition coalition