Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کا ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ

نیا سیٹلائٹ ایم ایم ون 30 مئی کو خلا میں چھوڑا جائے گا
شائع 11 مئ 2024 10:58am

پاکستان نے آئی کیوب قمر کی کامیابی کے بعد ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیا سیٹلائٹ ایم ایم ون 30 مئی کو خلا میں چھوڑا جائے گا۔ جو جدید ترین مواصلاتی نظام کی تشکیل میں رہنمائی کرے گا۔

سیٹلائٹ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فائیوجی اور انٹرنیٹ کی بہتر دستیابی کو سیٹلائٹ یقینی بنائے گا۔

سیٹلائٹ سپارکو اور نیشنل اسپیس ایجنسی کی جانب سے خلاء میں لانچ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپارکو کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر موصول ہوگئی ہے۔

International Space Station

I CUBE QAMAR

SPACE MISSION