Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوکاڑہ: محکمہ تعلیم کے سابق سی ای او نے محکمے کو کروڑوں مالیت کا ٹیکہ لگا دیا

ملزم پوزیشن ہولڈرزبچوں کی انعامی رقم بھی سرکاری خزانےسےلےاُڑا ہے، رپورٹ
شائع 10 مئ 2024 05:51pm

اوکاڑہ میں محکمہ تعلیم کے سابق سی ای او نے محکمے کو کروڑوں مالیت کاٹیکہ لگادیا، کرپشن کےثبوت آڈٹ رپورٹ سےمنظرعام پرآگئی۔ آج نیوز نے لیٹر کی کاپی اور آڈٹ رپورٹ حاصل کر لی۔

سابقہ سی ای اوایجوکیشن ارشد کی کرپشن کےانکشافات سامنے آگئے ہیں آڈٹ رپورٹ میں کروڑوں روپےکی کرپشن کےثبوت بھی ملے ہیں۔

سابق سی ای او نے بوگس بلوں کےذریعےمحکمے کو کروڑوں مالیت گھپلوں کے ثبوٹ ملے ہیں، سابق سی ای او ارشد نے آفس فرنیچر، کمپیوٹ، اسٹیشنری کی مد میں 5 کروڑ سے زائد کی رقم نکلوائی، پٹرول کی مد میں 35 لاکھ روپے نکلوائے گئے، گاڑی کے مرمتی کاموں کی مد میں لاکھوں روپےکی رقم نکلوانے کے ثبوت بھی ملے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نےسرکاری اکاؤنٹ سےایک کروڑ53لاکھ کی رقم منتقل کی، صابن اوردیگرسامان کی مدمیں65لاکھ روپےنکلوائے۔

بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے سابق چیئرمین 17 کروڑ کی بدعنوانی میں ملوث نکلے، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن

دوسری جانب تمام تر معاملات پرمحکمہ تعلیم کی طرف سےابھی تک کوئی انکوائری عمل میں نہ آسکی ہے۔

تعلیم

Sindh Education Department

CORRUPTIOIN