Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مزمل اسلم کو اسمبلی فلور پر داخل ہونے سے روک دیا گیا

غیر منتخب کابینہ رکن فلور پر نہیں جا سکتا، عملہ کے پی اسمبلی
شائع 10 مئ 2024 04:45pm

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل سلم کی اسمبلی فلور پر داخل ہونے کی کوشش کی تو اسمبلی کےعملے نے مشیر خزانہ کو روک دیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مشیرخزانہ مزمل اسلم نے اسمبلی فلور پرداخل ہونا چاہا تو کے پی اسمبلی کے عملے نے ان کو روک دیا ۔

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسمبلی سرجنٹ کے مطابق غیر منتخب کابینہ رکن فلور پر نہیں جا سکتا، اجازت نہ دینے پر مشیر خزانہ مزمل اسلم برہم ہوگئے۔

مزمل اسلم نے سرجنٹ سے مکالمہ کیا کہ آپ نے میری بے عزتی کی ہے، جس پر سیکیورٹی عملے نے کہا کہ غیرمنتخب کابینہ رکن ایوان میں داخل نہیں ہو سکتا، جس کے بعد مزمل اسلم لابی روانہ ہوگئے ۔

KPK Government