Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ذاتی رنجش: جیٹھ نے دیگر 9 افراد کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کرلیا، دیگر ملزمان ریسکیو 1122 کا اہلکاربھی شامل ہے، پولیس
شائع 10 مئ 2024 02:41pm

بہاولنگر: پولیس نے شادی شدہ خاتون کے ساتھ جیٹھ سمیت 9 افراد کی اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ نواحی علاقے نیا نورسر میں پیش آیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ مرکزی ملزم غلام مصطفیٰ کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: چھ سالہ بچی سے رشتہ دار کا مبینہ ریپ و تشدد

واقعہ سے متعلق درج مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ جیٹھ نے دیگر 8 ملزمان کے ساتھ مل کر پرانی رنجش کی بنا پر 2 دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متن ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر دوائی دلوانے کے بہانے گھر سے لے جانے والے شوہر کے بڑے بھائی غلام مصطفی نے عمران نامی ریسکیو 1122 اہلکار اور دیگر 7 ساتھیوں سے مل کر بائی پاس بہاولنگر کے قریب واقع مکان میں لے جا کر خاتون کو نشہ آور انجیکشن لگانے کے بعد بے ہوشی کی حالت میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے وہ ممالک جہاں ریپ کی شرح سب سے زائد ہے

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خاتون کو 2 روز تک مکان میں قید رکھا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، دیگر ملزمان میں ادریس، سیف الملوک، امین جوئیہ، جبران، آصف اور 2 نامعلوم افراد شامل ہیں۔

پولیسں تھانہ صدر بہاولنگر نے خاتون کی درخواست پر ملزمان کے خلاف اغوا اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔