Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی کیوب قمر نے چاند کی پہلی تصویر پاکستان بھیج دی، مدار میں تین چکر مکمل

دو روز قبل پاکستانی سٹیلائیٹ چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا
اپ ڈیٹ 10 مئ 2024 02:02pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے مشن کی اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر موصول ہوگئی۔

سپارکو کے مطابق آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگا لیے ہیں، اور پہلی تصویر بھی موصول ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے تاریخی خلائی مشن چاند کے سفر پر روانہ کیا تھا۔ سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لانچ کو لائیو ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا۔

سیٹلائٹ چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور سپارکو نے مل کر تیار کیا، چاند کی سطح کی تصاویر لینے کیلئے آئی کیوب۔ قمر میں دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے۔

دو روز قبل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا۔ یہ خلائی مشن مدار کی جانچ اور تصدیق میں ذیلی نظام کا جائزہ لے رہا ہے۔

مدار پر پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ ڈیزائن کے مطابق کارکردگی دکھا رہا ہے، اور اب آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویرموصول ہوگئی ہے۔

International Space Station

The Institute of Space Technology

I CUBE QAMAR