Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم کی کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے تجارتی پالیسی بنانے کی ہدایت

سفارتخانوں میں تعینات ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت
شائع 10 مئ 2024 11:41am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیر روایتی اشیاء کی برآمدات سے متعلق اقدامات کیے جائیں، ایسی تجارتی پالیسی تیار کرنے کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں اور سہولت ہو۔

اسلام آباد میں شہباز شریف کی زیر صدارت تجارت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں انھوں نے ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے سے متعلق فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہر ماہ دو دفعہ خود معاملے کا جائزہ لوں گا۔

شہباز شریف نے برآمد کنندگان کے مصدقہ ڈیوٹی ڈرا بیکس فوری ادا کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران کی کارکردگی جانچنے کے لئے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران سے متعلق یہ بھی کہا کہ خراب کارکردگی والے افسران کی سخت سرزنش کی جائے گی اور انھیں عہدوں سے ہٹایا جائیگا۔

economic crisis

PM Shehbaz Sharif

Special Investment Facilitation Council (SIFC)