Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

فراڈ سیلز ٹیکس اور جعلی انوائس جمع کرانیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

تاجر دوست اسکیم چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے ہے، وفاقی وزیر خزانہ
شائع 10 مئ 2024 08:48am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ریونیو کو کھربوں کا نقصان پہنچانے والے سیلز ٹیکس فراڈ اور جعلی رسیدوں کے کیسز کا پتہ لگانے کی ہدایت کی ہے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور بورڈ کے ممبران سے ملاقات کی، جس میں ریونیو ڈویژن کے ٹیکس سے متعلق مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران تاجر دوست اسکیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف منصوبوں اور ٹیکس فراڈ اور جعلی رسیدوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تاجر دوست اسکیم کے بارے میں وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ اسکیم چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا تصور کرتی ہے اور حکومت ٹیکس کی بنیاد کو بڑھانے کے لیے اسے کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر خزانہ نے ٹیکس فراڈ اور جعلی رسیدوں کے کیسوں کا پتہ لگانے کے لیے ایک موثر طریقہ کار وضع کرنے پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں ریونیو اکٹھا کرنے کی کوششوں اور ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت دیگر مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Finance minister

FBR

IMF Tax