Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ

فلم 10 مئی سے سینما گھروں کی زینت بنے گی
شائع 10 مئ 2024 12:33am

کراچی میں پاکستانی فلم پوپے کی ویڈنگ کا رنگا رنگ پریمئر ہوا، ریڈ کارپٹ پر فلمی ستاروں کی کہکشاں امڈ آئی ۔

کراچی کے مقامی سینما میں خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ کا پریمئیر منعقد کیا گیا، فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کا خاندان اس کی جلد سے جلد شادی کرنا چاہتا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار خوشحال خان اور نازش جہانگیر ادا کیا ہے، نازش جہانگیر کہتی ہیں مزاح سے بھرپور فلم دیکھ کر شائقین کا دن اچھا گزر جائے گا۔

نازش جہانگیر نے کہا کہ یہ میری پہلی ایسی فلم ہے جس میں ، میں نے کامیڈی کردار کیا ہے۔ اس سے پہلے میں نے کسی بھی فلم میں کامیڈی کردار نہیں کیا۔میں یہ بھی بتانا چاہوں گی کہ اس فلم میں میرا کردار ایسا ہے جو سب کے ساتھ بہت ہی فرینڈلی ہے اور چونکہ پوپے کی ویڈنگ ہے تو پوپے کے ساتھ، اسکی فیملی دوستوں سب کے ساتھ میرا اچھا تعلق ہے۔

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے خوشحال خان کہتے ہیں یہ کہانی ہمارے معاشرے میں بھی نظر آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم میں وہ سب کچھ ہے جو شائقین دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں تو سب سے درخواست کروں گا کہ وہ آئیں اور دیکھیں، جس طرح میری چھوٹی اسکرین پر حوصلہ افزائی کی گئی ہے اسی طرح سے میں چاہوں گا کہ بڑی اسکرین پر بھی میری حوصلہ افزائی کی جائے۔

ریڈ کارپٹ پر آئے اداکار فیصل قریشی اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر ستاروں نے بھی فلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ فلم 2022میں مکمل کی گئی بعض وجوہات کی بناء پر اس کی ریلیز تھوڑا تاخیر کا شکار ہوئی ہے تاہم کنزہ ضیاء اور عمار لاثانی کی پروڈیوس کردہ فلم 10 مئی سے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Film premiere

Poppay ki wedding