Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر جمال نے کپتان بابر اعظم کی تجویز دل پر لے لی

بابر اعظم کے بیان پر عامر جمال نے خاموشی توڑ دی
شائع 09 مئ 2024 11:31pm

پاکستان کرکٹ ٹیم سے ڈراپ آل راؤنڈر عامر جمال نے کپتان بابر اعظم کی تجویز دل پر لے لی۔

قومی کرکٹر عامر جمال نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف شیڈول سیریز کے لیے منتخب ہونے والے ٹی 20 اسکواڈ سے نظر انداز کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پیغام پوسٹ کیا ہے۔

عامر جمال وارک شائر کی جانب سے انگلش کاؤنٹی سیزن کھیل رہے ہیں، انہوں نے اپنی بیٹنگ کی ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں پہلی اننگز میں 40 رنز باسکور کیے۔

عامر جمال نے ویڈیو کے ساتھ معنی خیز کیپشن لکھا کہ ’چیزیں ہمیشہ وہی نہیں ہوتیں جو وہ نظر آتی ہیں، پہلی ظاہری شکل بہت سے لوگوں کو دھوکا دیتی ہے۔‘

قومی آل راؤنڈر نے اس کے بعد منہ پر انگلی رکھنے کی ایموجی بھی بنائی، جس سے کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارفین یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ یہ معنی خیز پیغام کسی کے لیے کوئی خفیہ اشارہ ہے یا عامر جمال نے علامتی انداز اختیار کرتے ہوئے کسی خاص شخص کو تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئرلیند روانگی سے قبل کپتان بابر اعظم نے عامر جمال کی ٹیسٹ کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ عامر کو ٹی 20 فارمیٹ کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مزید تجربہ اور میچز کھیلنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عامر جمال کا ٹی 20 اور ٹیسٹ کرکٹ کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا وہ جس نمبر پر بیٹںگ کرتے ہیں ہمیں ایک پاور ہٹر کی ضرورت ہے۔

babar azam

karachi

Pakistan Cricket Team

aamir jamal

Pakistan Squad For Ireland

Pakistan Cricket Team Ireland tour

pakistan vs ireland