Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے کمر کس لی

کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بھرپور پریکٹس کی
شائع 09 مئ 2024 08:18pm

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 کل جمعے کے روز کھیلا جائے گا، میچ کی تیاری کے لیے قومی ٹیم نے ڈبلن میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کے کلونٹرف گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں 3 گھنٹے تک بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، کون باہر ہوا اور کس کو موقع ملا؟

ابتدائی میچز میں عدم شرکت، کیا شاہین نے بورڈ کو آگاہ کیا ؟

پی سی بی کے مطابق تمام کھلاڑی فٹ اور سیریز کے لیے ُپرجوش ہیں، پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا۔

آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سریز کھیلے گی، میچز 22 تا 30 مئی تک کھیلے جائیں گے۔

Pakistan Cricket Team

t20 series

Dublin

Pakistan Squad For Ireland

Pakistan Cricket Team Ireland tour

pakistan vs ireland