Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کی عدالت میں جعلی وکیل اصلی قانون دانوں کے ہتھے چڑھ گیا

پولیس نے مبینہ جعلی وکیل جنید ستار بٹ کو حراست میں لے کر تھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا
شائع 08 مئ 2024 10:45am

لاہور کی سیشن عدالت میں جعلی وکیل اصلی وکلا کے ہتھےچڑھ گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا۔

مبینہ جعلی وکیل جنید ستار بٹ ایڈیشنل سیشن جج محمد مشتاق کی عدالت پیش ہوا تھا۔ جعلی وکیل جس مقدمے کے لیے پیش ہوا تھا وہ بھی دھوکا دہی کا تھا۔

سماعت شروع ہوتے ہی یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی کہ جنید ستار بٹ جعلی وکیل ہے۔ اس حقیقت کا علم ہونے پر وکلا نے اُسے گھیر لیا۔ اس موقع پر پولیس نے اُسے حراست میں لے کر تھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا۔

پولیس نے جنید ستار بٹ سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ وکلا برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف چھان بین کی جائے۔

lahore session court

FAKE ADVOCATE

TAKEN TO P.S. ISLAMPURA

INVESTIGATION ENSUE