Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

دوہرے قتل کی واردات : ملزم کے کرائم ریکارڈ ہونے کے باوجود پولیس میں بھرتی ہونے کا انکشاف

ملزم 2015 سے خطرناک جرائم میں ملوث تھا،2017 میں بھرتی ہوا تھا، پولیس
شائع 07 مئ 2024 12:30pm
علامتی تصویر/ فائل
علامتی تصویر/ فائل

کراچی میں دوہرے قتل کی واردات میں تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزم برطرف پولیس اہلکار ہے اور یہ کرائم ریکارڈ رکھنے کے باوجود پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔

کورنگی صنعتی ایریا بلال کالونی میں دوہرے قتل کی واردات میں تحقیقات کے دوران ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں۔ جس نے سندھ پولیس کی بھرتی کی شفافیت پر بھی سوال اٹھا دیے۔

دوہرے قتل کے ملزم برطرف پولیس اہلکار دانش کے کرمنل ریکارڈ نے پول کھول دیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق دانش جرائم پیشہ ہونے کے باوجود محکمہ پولیس میں بھرتی ہوا، ملزم 2015 سے خطرناک جرائم میں ملوث تھا، جب کہ 2017 میں وہ پولیس میں بھرتی ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزم 2015 میں جیکسن پولیس کے ہاتھوں اغوا کے الزام میں گرفتارہوا، 2015 میں ہی فیروز آباد پولیس نے بھی لوٹ مار کے الزام میں اسے پکڑا تھا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس میں بھرتی کے اگلے برس ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتارکیا گیا تھا۔ پولیس نے مقابلے کے علاوہ اسلحہ، ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت بھی 2 مقدمات درج کئے گئے۔