Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں گندم کی خریداری: ن لیگ نے ہنگامی اجلاس 3 بجے طلب کرلیا

اجلاس میں پنجاب حکومت گندم کی خریداری کے حوالے سے حتمی پالیسی دیے جانے کا امکان ہے، ذرائع
شائع 06 مئ 2024 01:06pm

پنجاب میں گندم کی خریداری کے معاملے پر ن لیگ نے ہنگامی اجلاس 3 بجے طلب کرلیا۔ امکان ہے کہ اجلاس میں پنجاب حکومت گندم کی خریداری کے حوالے سے حتمی پالیسی دے گی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کےمرکزی قائدین گندم خریداری کےحوالےسےاہم فیصلہ کریں گے جبکہ اجلاس میں وزیر اعظم شہبازشریف اورمریم نواز شرکت کریں گے۔

گندم کی اضافی درآمد میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا نام سامنےآگیا، 300 ارب روپے کا نقصان

اجلاس میں مسلم لیگ پنجاب کےسینئررہنمااورپارٹی عہدےداربھی شریک ہوں گے اور اجلاس میں گندم کی خریداری کی پالیسی پرمشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کمیٹی کی جانب سے بھی آج وزیراعظم کورپورٹ پیش جائےگی۔