Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس بلوچستان ہاشم کاکڑ نے ان سے حلف لیا
شائع 06 مئ 2024 11:25am
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

بلوچستان کے نئے گورنر جعفرخان مندوخیل نے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس بلوچستان ہاشم کاکڑ نے جعفرخان مندوخیل سے عہدے کا حلف لیا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سردار سلیم حیدر خان کو بطور گورنر پنجاب، فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا اور جعفر خان مندو خیل کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (ایک) کے تحت دی۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت اور پیپلزپارٹی کے مابین معاہدے کے تحت پنجاب میں سردار سلیم حیدر، خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو خیل کو گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

Pakistan Politics

governor balochistan

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)