Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایمل ولی خان متفقہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب

کزی کونسل نے نئی کابینہ کی بھی متفقہ طور پر منظوری دے دی
شائع 05 مئ 2024 05:13pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینئر سیاستدان اسفند یار ولی خان کے بیٹے اور سینیٹر ایمل ولی خان متفقہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے جبکہ مرکزی کونسل نے منظوری دے دی۔

عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کونسل کا اجلاس باچا خان مرکز پشاور میں ہوا، جس میں ملک بھر سے کونسل اراکین اور مرکزی الیکشن کمیشن کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل کا اجلاس چا خان مرکز پشاور میں ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن میاں افتخار حسین نے کی۔

اجلاس میں ملک بھر سے کونسل اراکین اور مرکزی الیکشن کمیشن کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اے این پی کا بھی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سے انکار

اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے رہبر تحریک ہوں گے۔

اجلاس میں سینیٹر ایمل ولی خان متفقہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب کرلیے گئے۔

سابق وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی نے صدارت کے لیے سینیٹر ایمل ولی خان کا نام تجویز کیا جبکہ مرکزی کونسل کے تمام اراکین نے سینیٹر ایمل ولی خان کے نام کی منظوری دے دی۔

سینیٹر داؤد خان مرکزی سینئر نائب صدر جبکہ ڈاکٹر محمد سلیم خان سیکرٹری جنرل ہوں گے جبکہ اسلام آباد سے جواد خٹک نائب صدر جبکہ عفت کلثوم خاتون نائب صدر ہوں گی۔

عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کونسل نے نئی کابینہ کی بھی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینیٹر زاہد خان نے پارٹی قیادت سے مبینہ اختلافات کے سبب ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔

شاہد خٹک نے عوامی نیشنل پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کے ساتھ ساتھ انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ANP

Pakistan Politics

aimal wali khan

awami national party

asfand yar wali khan